the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
تین طلاق کے معاملہ پر بی جے پی کے لیڈران ان دنوں زور شور سے مسلم خواتین کو ان کا حق اور انصاف دلانے کی بات کہہ رہے ہوں۔ موقع کوئی بھی ہو ، وہ اس پر اپنے خیالات ظاہر کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ۔اب مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو ، اوما بھارتی اور یوگی کی وزیر ریتا بہوگنا جوشی نے تین طلاق پر بیان دیاہے۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر وینکیا نائیڈو گجرات کے گاندھی نگر میں ہونے والے سمینار میں شرکت کرنے کے لئے آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے احمد آباد ائیرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کئی مسئلے پر اپنی رائے رکھی ۔ تین طلاق کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں کئی ایسی برائیاں تھیں ، جو آہستہ آہستہ ختم ہو گئیں ۔لیکن آج بھی تین طلاق کو لے کر مسلم خواتین کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور سے اس مسئلے کو لے کر مسلم برادری کے لوگوں کو آگے آکر بحث کرنی چاہئے ۔

ادھر مرکزی وزیر اوما



بھارتی نے تین طلاق کے مسئلہ کو مسلمانوں کا مذہبی معاملہ ماننے سے انکار کر دیا ۔ اوما بھارتی کا کہنا ہے کہ تین طلاق کا معاملہ سماج سے وابستہ مسئلہ ہے، اس کو مذہبی معاملہ نہیں مانا جا سکتا ۔الہ آباد میں ایک کالج میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اوما بھارتی نے کہا کہ اسلام میں نکاح ایک سماجی سمجھوتہ ہے ، جس کو طلاق کے ذریعہ توڑا بھی جا سکتا ہے ۔ اوما بھارتی نے کہا کہ مسلمانوں کو طلاق کے مسئلہ کو مذہب سے نہیں جوڑ نا چاہئے ۔ تین طلاق ایک سماجی مسئلہ ہے اور اس کو ختم ہونا چاہئے ۔

دریں اثنا یو پی کی کابینہ وزیر ریتا بہوگنا جوشی نے کہا کہ تین طلاق کی مخالفت کرنے والی مسلم خواتین کے موقف کو حکومت سپریم کورٹ میں پیش کریں گی۔ الہ آباد میں میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے ریتا جوشی نے کہا کہ دنیا کے 22مسلم ملکوں میں تین طلاق پر پابندی ہے ، ایسے میں ہندستان جیسے ملک میں تین طلاق پر پابندی ہونی چاہئے ۔
اس پوسٹ کے لئے 2 تبصرہ ہے
Aamer Says:
Why you people interfering in religious matter

Comment posted on April 12 2017
Babar Says:
Why you people interfering in religious matter Mind ur own business R u devil's or what?????

Comment posted on April 12 2017
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.